مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کابینہ کے بعض وزراء کے ہمراہ صوبائی دورے پر بوشہر پہنچ گئے ہیں۔ صدر ابراہیم رئیسی کا بوشہر ايئر پورٹ پر صوبہ کے گورنر ، صوبہ میں نمائندہ ولی فقیہ اور دیگر صوبائی حکام نے استقبال کیا۔ صدر ابرہیم رئیسی ایک روزہ دورے کے دوران صوبہ کے ترقیاتی منصوبوں اور عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کا جائزہ لیں گے اور انھیں برطرف کرنے کے سلسلے میں موقع پر احکامات صادر کریں گے۔ صدر ابراہیم رئیسی صوبائی حکام کے اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کابینہ کے بعض وزراء کے ہمراہ صوبائی دورے پر بوشہر پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1908437
آپ کا تبصرہ